انٹرٹینمنٹ

وین ڈیزل اور ڈیون جانسن کے اختلافات ختم، ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ میں واپسی کا اعلان

وین ڈیزل اور ڈیون جانسن کے اختلافات ختم، ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ میں واپسی کا اعلان

نیویارک: ہالی اداکار ڈیوین جانسن نے ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ فرنچائز میں واپسی کا اعلان کر دیا۔سابق ریسلر راک اور ہالی ووڈ کے معروف اداکار ڈیوین جانسن اب ایک مرتبہ پھر ’فاسٹ اینڈ فیوریس فلموں میں ایکشن کرتے نظر آئیں گے۔ڈیوین جانسن نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ وین ڈیزل اور انہوں نے اپنے درمیان کے اختلافات ختم کر کے صلح کر لی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’میں نے اور وین نے ماضی کو تلخ باتوں کو بھلا دیا ہے اور اب ہم بھائی ہیں۔‘انہوں نے مزید بتایا کہ مداحوں کو ان پسندیدہ کردار ’لیوک ہابس‘ ایک مرتبہ پھر فاسٹ اینڈ فیوریس فرنچائز میں دکھائی دے گا۔انہوں نے فاسٹ ایکس کی کامیابی پر یونیورسل اسٹوڈیوز کو مبارکباد دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ فاسٹ ایکس کے دوسرے حصے اور فاسٹ اینڈ فیوریس کی دیگر فلموں میں اداکاری کریں گے۔واضح رہے کہ ڈیون جانسن اور وین ڈیزل کے درمیان 2017 میں اختلافات پیدا ہوئے تھے جس کی وجہ سے ڈیوین نے فرنچائز کو چھوڑ دیا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image