وزیر داخلہ کا دہشتگردانہ حملے ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

وزیر داخلہ کا دہشتگردانہ حملے ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین

امریکی صدر نے خطے کو ہولناک تباہی سے بچا کر انسانیت کی خدمت کی: محسن نقوی

امریکی صدر نے خطے کو ہولناک تباہی سے بچا کر انسانیت کی خدمت کی: محسن نقوی

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے 3 تھانوں پرخوارجی دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ،محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کے پی کے پولیس نے بہادری کے ساتھ خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور حملوں کو پسپا کیا، خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملانے پر خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
خوارجی دہشتگردوں کی سرکوبی کے لئے خیبرپختونخوا پولیس ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے ہمیشہ دلیری سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے، انشااللہ خوارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو سب مل کر ناکام بنائیں گے۔

 

Exit mobile version