پاکستان تازہ ترین

وزیر اعظم کی زیرِ صدارت چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کا جائزہ اجلاس

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کا جائزہ اجلاس ہوا۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مین لائن ون (ایم ایل ون ) منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے، مین لائن ون (ایم ایل ون ) چین پاکستان اقتصادی راہداری کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، ایم ایل ون بندر گاہوں کو چین اور وسط ایشائی ریاستوں سے جوڑ نے والا منصوبہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وسط ایشیائی ریاستوں سے ریل گارٰ کے ذریعے رابطہ خطے کی ترقی و خوشحالی کا باعث بنے گا، ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلوے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور وفاق کی علامت ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ شمسی توانائی کے منصوبوں میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہیں، سی پیک حکومت تا حکومت مرحلے سے نکل کر کاروبار تا کاروبار مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سرکلر ریلوے کراچی میں ٹریفک کے مسائل کو کم کرنے اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کرے گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image