پاکستان

وزیر اعظم کا کینیا کے صدر کو ٹیلی فون، ارشد شریف کے مبینہ قتل کی غیر جانبدارانہ و شفاف تحقیقات کرانے پر زور

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کینیا کے صدر ولیم روٹو کو ٹیلی فون کیا، اور ارشد شریف کے مبینہ قتل کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرانے پر زور دیا، جس کے جواب میں صدر ولیم روٹو نے وزیر اعظم کو انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے جمہوریہ کینیا کے صدر ولیم روٹو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اور سینئر صحافی ارشد شریف کے مبینہ طور پر پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات پر زور دیا، جس پر کینیائی صدر نے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کرنے اور میت کی واپسی کے عمل کو تیز بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے پاکستانی قوم اور نشریاتی اداروں کی طرف سے واقعہ پر شدید تشویش سے کینیا کے صدر کو آگاہ کیا، اس کے علاوہ وزیر اعظم نے آنجہانی ارشد شریف کی میت کی جلد ملک واپسی کے لیے ضابطے کی کارروائی تیز سے تیز تر مکمل کرنے کی درخواست کی۔

بیان کے مطابق صدر ولیم روٹو نے جواباً واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

کینیا کے صدر نے واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ جلد سامنے لانے اور مرحوم ارشد شریف کی میت کی وطن واپسی کے عمل کو تیز تر بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image