پاکستان

وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب: ولی عہد سے ملاقات، عمرہ کی سعادت حاصل کی

وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے موقع پر ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی، بعد ازاں مکہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کی، جہاں مسجد الحرام میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے موقع پر عمرہ کی ادائیگی کے لیے دارالحکومت ریاض سے مکہ مکرمہ پہنچ گئے، جہاں انھوں نے عمرہ ادا کیا اور حجر اسود کو بوسہ دیا، وزیر اعظم نے وفد کے ساتھ مل کر عمرے کی سعادت حاصل کی، اور وطن عزیز کی خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

اس سے قبل ریاض میں شہباز شریف نے سعودی ولی عہد و ہم منصب وزیر اعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے دوبدو ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس کے بعد وہ جدہ پہنچے جہاں انھوں نے ‘فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو سمٹ’ میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ جدہ ایئرپورٹ پہنچنے پر جدہ کے گورنر شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلاوی نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا استقبال کیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image