دنیا

نیوزیلینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا مستعفی ہو نے کا اعلان

نیوزیلینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا مستعفی ہو نے کا اعلان

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے مستعفی ہو نے کا اعلان کردیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیسنڈا ارڈرن نے اپنے عہدے سے الگ ہونے کا اعلان پارٹی کے سالانہ اجلاس کے دوران کیا،وہ 7فروری تک اپنے فرائض سرانجام دیتی رہیں گی۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں نئے انتخابات رواں سال اکتوبر میں ہوں گے۔سالانہ اجلاس میں جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنا ایک بڑی ذمہ داری تھی لین اب وہ سمجھتی ہیں کہ ان میں وہ انرجی باقی نہیں رہی کہ وزیراعظم کے منصب کے ساتھ انصاف کرسکیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ایک انسان ہوں،سیاستدان بھی انسان ہوتے ہیں جب تک ہم کچھ کرسکتے ہیں تو ہم اپنا سب کچھ دیتے ہیں پھر ا یک ایسا وقت آتا ہے جب آپ کو ان سے سب سے الگ ہونا پڑتا ہے میرے لئے یہ ایک بہترین وقت ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image