ادارتی پسند

نگران وزیر اعلیٰ فرنٹ مین کو بنانے کے بجائے نواز شریف یازرداری کو بنا دیں،اسد عمر

اہلیہ نے اسد عمر کی رہائی کی درخواست واپس لے لی

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے دیئے گئے نام پر طنزیہ ٹویٹ کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسد عمر نے کہا کہ ”امپورٹڈ“ کے فرنٹ مین کو نگران وزیر اعلیٰ بنانے سے بہتر ہے پردہ اٹھا دیں اور نواز شریف یا آصف زرداری کو بنا دیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کہہ چکی ہے کہ الیکشن کمیشن اگر غیر جانبدار نگران وزیراعلیٰ مقرر نہیں کرتا تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا محسن نقوی کے حوالے سے پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کے دو ارکان نے تحریری اعتراض الیکشن کمیشن میں جمع کروا چکے ہیں۔حکومتی ا تحاد کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید ا کرم چیمہ کے نام تجویز کیے گئے ہیں اپوزیشن نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کو نامزد کررکھا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image