پاکستان

نوجوان ہی توشہ خانہ کے چوروں سے حساب لینگے، سراج الحق

افغانستان اور بنگلہ دیش کی کرنسی ہمارے روپے سے اوپر ہے، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کے چوروں سے حساب اب نوجوان ہی لینگے کوئی دوسرا ادارہ یہ کام نہیں کرسکتا۔ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام چوک عاشق آباد پ عوامی سحری میں شرکت کے بعد خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہناتھا کہ لاہور کے نوجوان اب جاگ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے ملک کے نوجوانو ں کو ان کی صلاحیت کے مطابق روزگار ملے، ہم یہی چاہتے ہیں کہ ہماری عدالتیں انصاف کریں۔ ہمارے ججز،جرنیل، سیاسی لیڈر معل بادشاہ نہ بنیں۔پی ڈی ایم، پی ٹی آئی والے ظالم ہیں جنہوں نے پورا نظام خراب کیاہے۔آٹا تقسیم کے پوائنٹس پر بدانتظامی پر بات کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ اگر آپ بجلی اور گیس کا بل گھر پہنچا سکتے ہیں تو کیا آپ لوگوں کے گھر میں آٹا نہیں بھیج سکتے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image