کھیل

نسیم شاہ بیٹرز کیلئے خطرے کی علامت بن گئے

نسیم شاہ بیٹرز کیلئے خطرے کی علامت بن گئے

کراچی:نسیم شاہ بیٹرز کیلئے خطرے کی علامت بن گئے،وہ کیریئرکے ابتدائی4ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں اڑانے والے بوبر بن گئے۔کراچی میں گزشتہ روز5کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والے نسیم مجموعی طورپر آٹھویں اور پاکستان کے چھٹے بولر ہیں،آسٹریلیا کے ریان ہیرس اورگیری گلمور نے ابتدائی4ون ڈے میں 14-14وکٹیں لی تھیں۔پاکستانی بولرز میں عثمان شنواری نے اتنے ہی میچز میں 12شکار کیے تھے۔نسیم شاہ نیشنل سٹیڈیم میں ون ڈے میچ میں 5وکٹیں حاصل کرنے والے مجموعی طورپر آٹھویں اور چھٹے پاکستانی بولر ہیں،یہاں وقار ینس نے ویسٹ انڈیز کیخلاف9نومبر1990کو52رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا وسیم اکرم نے1993میں 24دسمبر کو زمبابوے سے میچ میں 15رنز دیکر5وکٹیں لیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image