پاکستان

میں مرنے سے اور جیل جانے سے نہیں ڈرتا،اپنی آخری سانس تک جنگ لڑونگا،چیئرمین تحریک انصاف

حکومت کی پی ٹی آئی کو ’مائنس عمران خان‘ پر مذاکرات کی پیش کش

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مرنے اورجیل جانے سے نہیں ڈرتا،آخری سانس تک لڑونگا۔سابق وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری کی گرفتاری پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت جانے سے اب تک بجلی کی قیمتیں بھی دگنی ہوگئی ہیں۔اپریل میں ہماری حکومت گئی تو آٹا65روپے کلو تھا،ابھی ملک میں مزید مہنگائی آنے والی ہے پی ڈی ایم نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا،ملک میں مہنگائی اس ظلم اور ناانصاف کی وجہ سے ہے۔عمران خان کا کہنا تھاکہ عدلیہ اور وکلاء کو چاہیے قانون کی حکمرانی کے لئے کھڑا ہوں۔عمران خان نے پوچھا کہ الیکشن کمیشن بتائے چن کر ہمارے مخالف محسن نقوی کو نگران وزیر اعلیٰ بنانا ہمارے نام کیوں مسترد کیے۔سکھیرا صاحب وزیراعظم کے کابینہ سیکرٹری میں ناصر کھوسہ نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری رہ چکے ہیں ہم نے نیوٹرل امپائرزرکھنے کی کوشش کی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image