پاکستان

میں اپنی ساری سیاسی کمائی پاکستان کیلئے قربان کرنے کو تیار ہے،وزیراعظم شہبازشریف

سیکیورٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں اپنی ساری سیاسی کمائی پاکستان کے لئے قربان کرنے کو تیار ہوں،ملک وقوم کی مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑینگے۔آئی ایم ایف کو شرائط ماننے کا پیغام دے دیا ہے۔یہ بات انہوں نے پرائم منسٹر یوتھ بزنس اینڈ ایگری لون کی اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔گزشتہ دور حکومت میں ہم نے پنجاب کے اپنے وسائل سے نو جوانوں کو بلا سود قرضے فراہم کیے تھے اور نوجوانوں سے قرضوں کی واپسی کی شرح99فیصد تھی۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے نوجوان باصلاحیت ہیں اور ان کے جذبے بلند ہیں اگر انہیں وسائل مہیا کیے جائیں تو ہمارے نوجوان ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں ہم نے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیئے جن سے نوجوانوں نے کورونا کے دوران باعزت روز گار کمایا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image