کھیل

میرے اور بابر اعظم کے تعلقات بہت اچھے ہیں ، سرفراز احمد

میرے اور بابر اعظم کے تعلقات بہت اچھے ہیں ، سرفراز احمد

سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میرے اور بابر اعظم کے تعلقا ت بہت اچھے ہیں ،سرفراز احمد نے کہاکہ پچھلے چار پانچ سالوں میں بابر اعظم سمیت تمام پلیئرز کیساتھ اچھا وقت گزارا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایک پروفیشنل کرکٹر ہر فارمیٹ کھیلنے کیلئے تیار رہتا ہے ۔ میری کوشش یہی ہے کہ اپنے آپ کو فٹ رکھوں اور جس فارمیٹ میں موقع ملے وہاں پر فارم کروں۔سرفراز احمد کاکہنا ہے کہ میرا دل بہت چاہ رہا تھا ٹیپ بال کرکٹ کھیلوں مگر یہاں کی پلیئنگ کنڈیشن مختلف ہے ہم نے سڑکوں اور سیمنٹ وکٹوں پر کرکٹ کھیلی ہے ۔سابق کپتان نے کہا خوشی ہے کہ کراچی سے شروع ہونیوالی ٹیپ بال کرکٹ اب دنیا میں پھیل چکی ہے پاکستان ، بھارت ، سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیموں کے کھیلنے سے فیسٹیول کی رونق بڑھ گئی تھی ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image