معیشت و تجارت

مہنگائی کی لہر کا اثر، جولائی تا اگست بڑی صنعتوں کی پیداوار 0.4 فیصد گر گئی

مہنگائی کی لہر کا اثر صنعتی پیداوار تک پہنچ گیا، جولائی تا اگست بڑی صنعتوں کی پیداوار 0.4 فیصد گر گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صعنتوں کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا اگست تمباکو کی پیداوار میں 43.5 فیصد کمی ہوئی، اسی عرصے میں فارماسوٹیکل شعبے کی پیداوار 32.3 فیصد گر گئی، جبکہ مشینری اور آلات کی پیداوار 38 فیصد کم ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق آٹوموبائل شعبے کی پیداوار میں 19.7 فیصد کمی ہوئی، کوک اور پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار 16.1 فیصد گری، جبکہ جولائی تا اگست اشیائے خور و نوش کے شعبے کی پیداوار 8.9 فیصد کم ہوئی، اسی طرح ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار میں 3.7 فیصد کمی ہوئی۔

دوسری جانب اگست میں سالانہ بنیاد پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا اگست فرنیچر کی پیداوار میں حیران کن 174.1 فیصد اضافہ ہوا، اسی عرصے میں چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار 11.5 فیصد بڑھی۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار میں دیکھا جا سکتا ہے جولائی تا اگست کیمیکل شعبے کی پیداوار میں 2.8 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ لوہے اور اسٹیل کی صنعتوں کی پیداوار 11.7 فیصد بڑھ گئی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image