تازہ ترین

محسن رضا نقوی نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا،گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے حلف لیا

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو ترقیاتی پراجیکٹس کے افتتاح سے روک دیا گیا

اسلام آباد:محسن رضا نقوی نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں گورنر بلیغ الرحمن نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب م حسن نقوی سے حلف لیا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تجویزکردہ مجموعی طورپر چاروں ناموں پر غور کرنے کے بعد محسن نقوی کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر کیا تھا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 224اے 3کے تحت نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کا اہم اجلاس کمیشن میں ہوا اور کمیشن نے مکمل غوروخوض کے بعد سید محسن رضا نقوی کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب تعینات کردیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image