پاکستان تازہ ترین

لاہور سے 28 اکتوبر کو آغاز ہونے والا لانگ مارچ 4 نومبر کو اسلام آباد پہنچنے کا امکان

لاہور سے 28 اکتوبر کو آغاز ہونے والا لانگ مارچ 4 نومبر کو اسلام آباد پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جی ٹی روڈ پر صرف دن کی روشنی میں سفر ہو گا، شرکا جہاں بھی ٹھہریں گے وہیں عمران خان تقریر کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کی طرف سے اعلان کے بعد لانگ مارچ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق 28 اکتوبر کو آغاز ہونے والا لانگ مارچ جی ٹی روڈ پر سفر کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچے گا، جبکہ لانگ مارچ صرف دن کی روشنی میں آگے بڑھے گا، جی ٹی روڈ پر جہاں رات آئے گی وہیں عمران خان تقریر کریں گے اور قیام ہو گا۔

پارٹی کی تمام قیادت کو رات کے ممکنہ قیام کے مقامات سے باخبر کر دیا گیا ہے، کیونکہ لانگ مارچ کو لاہور سے اسلام آباد پہنچنے تک کئی ایام درکار ہوں گے۔

جی ٹی روڈ کے اردگرد کے شہروں کے رہنماؤں کو خصوصی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں، ضلع اور تحصیل سطح پر قائم کمیٹیاں شرکاء کے قیام و طعام کا انتظام کریں گی، جبکہ لانگ مارچ میں شریک افراد کو سفری سہولیات اور کھانا پینا بھی فراہم کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی پنجاب کے قافلوں کو جمعہ کو ہی اسلام آباد پہنچنے کی تاریخ بتائی جائے گی، پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ پہلے دن لاہور کے لبرٹی چوک سے فیروز پور روڈ، اچھرہ، مزنگ اور داتا دربار سے گزرتا ہوا آزادی چوک پہنچے گا، جس کے بعد اگلے روز سے جی ٹی روڈ پر اسلام آباد کی جانب سفر کا آغاز ہو گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image