کھیل

قومی ٹیم کے ایک اور بولر نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

قومی ٹیم کے ایک اور بولر نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

قومی ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اورملتان سلطانز کے فاسٹ بولر احسان اللہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئے ۔فاسٹ بولر احسان اللہ کے نکاح کی تقریب سے لیا گیا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پروائرل ہے جس میں انہیں اپنے خاندانی بزرگوں کے درمیان میں بیٹھے مٹھائی کھاتے دیکھا جاسکتا ہے ۔احسان اللہ کی نکاح کی تقریب میں ان کے عزیز واقارب اور خاندان کے افراد نے شرکت کی فاسٹ بولر کی شریک حیات کے حوالے کوئی بھی معلومات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں ۔پاکستان سپر لیگ میں اسپیڈ اور وکٹوں سے اپنی شناخت بنانے والے احسان اللہ افغانستان کیخلاف 3 ٹی ٹوئٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان اسکواڈ کا حصہ تھے احسان اللہ پی ایس ایل میں اکیس وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image