پاکستان

فوج میں اعلیٰ ترین تقرریوں پر وزیر اعظم کا بڑا بیان سامنے آگیا

وزیراعظم شہباز شریف  نے فوج میں اعلی  ترین تقرریوں کے معاملے پر  خاموشی توڑ دی ۔

تفصیلات کے مطابق  میڈیا سے بات کرتے ہوئے  وزیر اعظم کا کہنا تھا کے اس معاملے پر ہم نے ابھی کوئی  فیصلہ نہیں کیا ، ان  کا کہنا تھا کہ  صحیح  وقت آنے  اس اہم معاملہ پر فیصلہ کیا جائے گا ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کردیا کہ  وزارت دفاع سے بھی ابھی کوئی نام نہیں تجویز کئے گئے ہیں،

انہوں نے واضح کیا کہ آرمی شیف کی تقرری وزیر اعظم کا استحقاق ہے

تاہم، حکمران نون لیگ اور اس کی اتحادی جماعتوں میں آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدوں تقرری کے حوالے سے غیر رسمی بات چیت ہوئی ہے۔

اگرچہ مجاز اتھارٹی وزیراعظم ہیں لیکن وہ ان تقرریوں کے معاملے میں کسی سے بھی مشاورت کر سکتے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں کہا جاتا ہے کہ وزیراعظم کی میاں نواز شریف کے ساتھ مشاورت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ تقرری کے اعلان سے قبل، توقع ہے کہ وزیراعظم اپنے اتحادی شراکت داروں کو اعتماد میں لیں گے۔

ن لیگ کے رہنماؤوں کا کہنا ہے کہ اس بار سینارٹی کو بھی  مد نظر رکھا جا سکتا ہے، بحر حال یہ ضروری نہیں ان کا مزید کہنا تھا کے اس حوالہ سے سبکدوش ہونے والے آرمی چیف سے بھی مشورہ لیا جا سکتا ہے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image