معیشت و تجارت

فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کی آئی ایم ایف سے نجات دلانے کیلئے حکومت کو پیشکش

فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کی آئی ایم ایف سے نجات دلانے کیلئے حکومت کو پیشکش

پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن نے آئی ایم ایف سے نجات دلانے کیلئے حکومت کو پیشکش کردی۔ پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان کا قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ میں کہنا ہے کہ ہم حکومت کو آگلے دو سال کیلئے ماہانہ ایک ارب ڈالر ز دے سکتے ہیں پھر پاکستان کو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی۔ملک بوستان نے کہا کہ شیطان کی آنت کی طرح آئی ایم ایف کے مطالبات بڑھتے جارہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ 30 سال میں پاکستان سے ایک سو اسی ارب ڈالر بیرون ملک جاچکے ہیں، پاکستان میں فارن ایکسچینج کی کمی نہیں ہے تاہم مارکیٹ کبھی ڈنڈے سے قابو نہیں آتی۔ ملک بوستان نے مزید کہا کہ ہمیں فری ہینڈ دینے کی ضرورت ہے کرپٹو کرنسی اور فارن فاریکس ٹریڈ میں پیسہ ضائع ہورہاہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image