پاکستان تازہ ترین

عمران نیازی کو وہ حمایت ملی کہ اس کی 20 فیصد ہمیں ملتی تو ملک راکٹ کی طرح اوپر جاتا، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کو وہ حمایت ملی کہ جتنی 75 سالوں میں کسی کو حاصل نہیں ہوئی، جو حمایت اس کو نصیب ہوئی اس کا 20 فیصد بھی ہمیں ملتی تو ملک راکٹ کی طرح اوپر چلا جاتا۔

اسلام آباد میں یوٹیوب ماہرین سے گفت و شنید کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملکی مفاد کی خاطر عمران نیازی کی حمایت کی، سپہ سالار نے یہی سوچا کہ وطن عزیز کی مفاد کے لیے اس کی حمایت کرتے ہیں، تاہم عمران نیازی نے شہدا کی تضحیک کی اور ان کا مذاق اڑایا، حالانکہ دشمن بھی ایسی حرکت نہیں کرتے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مسلح افواج نے خلوص کے ساتھ اس کی حمایت کی کہ شاید اس طرح پاکستان کی حالت میں بہتری آ جائے، مگر عمران نیازی نے 4 سالوں میں کچھ بھی نہیں کیا، انھوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان ملکی سلامتی کی خاطر خون بہا رہی ہے، لیکن گزشتہ روز اس نے کل جو باتیں کیں، ہندوستان اس پر پاکستان کا مذاق اڑا رہا ہے، دشمن بغلیں بجا رہا ہے، اللہ تعالی عمران نیازی کے اس گناہ کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ سعودی عرب سے متعلق بتایا کہ 24 اکتوبرکو جانا ہوا، سعودی عرب پاکستان کا بہترین دوست ہے، امید ہے سعودی ولی عہد جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی لازوال ہے، پاکستان اورچین نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، سی پیک میں 30 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی۔

سیلاب سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، سیلاب کے باعث سندھ سب سے زیادہ متاثرہوا۔

شہباز شریف نے پی ٹی آئی سربراہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے مذموم مقاصد کے لیے مارچ کا اعلان کیا، عمران نیازی نے ایک کروڑ نوکریوں کا اعلان کیا، لیکن ایک ملازمت بھی نہیں دی، اس نے ملکی معیشت کو تباہ کیا، اسی نے چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی خود کی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image