پاکستان

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ سے متعلق ایک اورمبینہ آڈیو لیک

bushra

اسلام آباد:عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ سے متعلق ایک اور آڈیو لیک ہوگئی ہے جس میں وہ تصاویر لینے پر ملازمین پر برس رہی ہیں۔مبینہ آڈیودراصل ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو پر مبنی ہے جس میں بشریٰ بی بی نگراں بنی گالہ انعام خان سے مخاطب ہیں جس پر وہ اس سے شدید نالاں معلوم ہورہی ہیں۔بشریٰ بی بی نے انعام سے استفار کیا کہ یہ جو توشہ خانہ سے چیئرمیں آئیں تھیں آپ نے اصفر کو کہا تھا کہ ان کی تصاویر کھینچ کر بھیجو۔اس پر انعام نے انکار کرتے ہوئے جواب دیا کہ نہیں میں نے ایسا نہیں کیا۔پھر بشریٰ بی بی نے کہا کہ جو چیزیں گھر کے اندر آتی ہیں ان کی تصاویر نہیں بناتے البتہ جوباہر جاتی ہیں ان کی تصویر کھینچی چاہیں۔بشریٰ بی بی نے اس آڈیو میں کہا کہ انعام نے کہا ہے کہ اور اس کو تصویر بھیج دی ہیں اسی اثناء سابق خاتون اول نے ٹیلی فون پر موجود شخص کو انتظار کرنے کی ہدایت کی اور پھر پیچھے گھر میں کسی شخص سے توشہ خانہ کے تحائف کی تصاویر سے متعلق استفسار کرنے لگیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image