تازہ ترین

عمران خان نے آرٹیکل 245 کے نفاذ کیخلاف درخواست دائر کردی

عمران خان نے آرٹیکل 245 کے نفاذ کیخلاف درخواست دائر کردی

عمران خان نے آرٹیکل 245 کے نفاذ کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی عمران خان نے ایڈووکیٹ حامد خان کی وساطت سے آئینی درخواست دائر کی عمران خان نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ آرٹیکل 245 کے نفاذ کو کالعدم قرار دیاجائے ، تحریک انصاف کے کارکنا ن کی گرفتاریوں کو روکا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سویلین کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل بھی کالعدم قرار دیاجائے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سویلین کا ٹرائل غیر آئینی قرار دیا جائے ۔درخواست میں کہا گیا ہے ، 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیاجائے نواز شریف اور مریم نواز نے پروپیگنڈا کیاکہ عمران خان اپنا آرمی چیف لانا چاہتے ہیں ،درخواست میں موقف اپنا یا گیا ہے کہ عدالت تحریک انصاف رہنماﺅں کی جبری علیحدگیوں کو غیر آئینی قرار دے ، سارا ڈرامہ نواز شریف اور مریم نواز کا رچایا ہوا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image