پاکستان

علی پور ، باراتیوں سے بھرا ٹرک اُلٹ گیا، 4 افراد جاں بحق ،30 زخمی

علی پور ، باراتیوں سے بھرا ٹرک اُلٹ گیا، 4 افراد جاں بحق ،30 زخمی

علی پور : سیت پورروڈ پکی پلی پر باراتیوں سے بھرا ٹرک الٹنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئیں ۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں تیس افراد زخمی ہوئے ہیں، ریسکیو اورمقامی لوگوں نے موقع پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی ۔ ریسکیو کی جانب سے زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔دوسری جانب اوکاڑہ میں قومی شاہراہ بائی پاس کے قریب دودھ لے جانیوالے ٹینکر کو حادثہ پیش آیاہے جہاں ٹینکر اوکاڑة سے لاہور دودھ لیکر جارہاتھا کہ ٹائر پھٹ جانے کے باعث الٹ گیا ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image