پاکستان

ضابطہ اخلاق کیس:عمران خان پر جرمانہ برقرار،رانا ثناء پر جرمانہ ختم

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں عمران خان پر جرمانہ برقرار اور رانا ثناء اللہ پر جرمانہ ختم کرنے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔روز نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل مسترد کردی اور ان پر جرمانہ برقرار رکھا،قبل ازیں فیصلے میں عمران خان پر30ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف بھی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔الیکشن کمیشن نے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا جس کے مطابق جرمانے کے خلاف اپیل منظور کرلی گئی اور رانا ثناء اللہ کے خلاف عائد 10 ہزار روپے کا جرمانہ ختم کردیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image