پاکستان صحت

شیف کے عالمی دن کے موقع پر آئی ٹی ایچ ایم راولپنڈی کی جانب سے گزشتہ روز ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

“بین الاقوامی شیفس ڈے” ہر سال دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام گذشتہ روزآئی ٹی ایچ ایم راولپنڈی نے خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ اس دن کا مقصد باورچیوں اور ہمارے کھانے میں ان کے تعاون کی تعریف کرنا ہے جو انسانی زندگی کا ایک لازمی حصہ ہے۔ ان کے متوازن اور لذیذ قسم کے کھانے ہمارے صحت مند طرز زندگی میں ذائقہ اور خوشی کا اضافہ کرتے ہیں۔ مزید یہ کہ شیفس ڈے عوام میں صحت مند کھانے کے بارے میں بیداری پیدا کرتا ہے۔
شیفس کے عالمی دن کا آغاز آگاہی واک سے ہوا جس کے بعد مختلف کیٹیگریز میں کھانا پکانے کے مقابلے ہوئے۔ صنعت کے اعلیٰ باورچیوں نے ہمارے طلباء کو اپنے ماہرانہ مشورے دیے۔
اس کے علاوہ مشہور کوکنگ ایکسپرٹ شیف ناصر نے طلبا کو کھانا پکانے کی اپنی بہترین ٹپس دیں۔ اور کہا کہ صحت مند اور لذیذ کھانوں کی آگاہی کے لیے ایسی تقریبات منائی جانی چاہئیں۔ اور ساتھ ہی انہوں نے انتظامیہ کو دعوت دینے اور اس طرح کی تقریبات کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image