انٹرٹینمنٹ دنیا

شوٹنگ کے دوران انڈین پروڈیوسر نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا:مہرین شاہ

شوٹنگ کے دوران انڈین پروڈیوسر نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا:مہرین شاہ

باکو:پاکستانی اداکارہ سیدہ مہرین شاہ نے دعوی کیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران انڈین پروڈیوسر نے ان کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا ہے۔اداکارہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی ڈا ئریکٹر احسان زیدی کے توسط سے وہ آذربائیجان کے شہر باکو میں فلم کی شوٹنگ کیلئے آئی ہیں اور یہاں فلم کے انڈین پروڈیوسر سرراج گپتا نے ان کے ساتھ متعدد موقعوں پر جنسی ہراسانی کی کوشش کی۔مہرین شاہ کا مزید کہنا تھاکہ انڈین پروڈیوسر کی نازیبا حرکتوں پر پاکستانی ڈائریکٹر احسان زیدی مکمل خاموش رہے اور انہوں نے اسے روکنے کی کوشش نہیں کی۔اداکارہ کا کہنا تھاکہ میرے دو ٹوک انکار پر میرے ساتھ امتیازی سلوک برتا گیا جب میں بیمار ہوگئی تو کوئی مجھے ہسپتال نہیں لے گیا اور آخری دن کے شوٹ پر مجھے کھانا نہیں دیا گیا۔مہرین شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ رات کو ہمارے ہوٹل میں طوائفوں کو لایا جاتا تھا اور اس کام میں انڈین پروڈیوسر ملوث تھے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image