تازہ ترین

شاہ محمود قریشی کی 2 کیسز میں عبوری ضمانت میں توسیع

شاہ محمود قریشی کی 2 کیسز میں عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی دو کیسز میں عبوری ضمانت میں 29 اپریل تک توسیع کردی ، جج کی ریمارکس پر عدالت میں قہقے گونجنے لگے۔جج نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کیا شاہ محمود کو کیسز سے ڈسچارج کرنا ہے؟ تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ایما کی دفعات کی حد تک شاہ محمود کو کیس میں نامزرکھنا ہے ۔جج نے استفسار کیا کہ پراسیکیو شن سے پوچھ لیں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کون گواہ ہے؟ سابق وزیر خارجہ کو کٹہرے میں کھڑا کیاہوا ہے وجہ تو بتائیں ۔شاہ محمود قریشی نے عدالت میں بیان دیا کہ میں جائے وقوع پر موجود نہیں تھا۔جس پر جج نے ریمارکس دیے کہ کیا معلوم آپ کی روح جائے وقوعہ پر موجود ہوگی؟ جج کے ریمارکس پر عدالت میں قہقے گونج اُٹھے

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image