کھیل

شام کی قومی فٹ بال ٹیم کے یونیفارم میں تبدیلی

شام کی قومی فٹ بال ٹیم کے یونیفارم میں تبدیلی

دمشق:شام کی فٹ بال فیڈریشن نے سیاسی تبدیلیوں اور ملک کے نئے دور کی عکاسی کے لیے قومی ٹیم کی کٹ اور لوگو میں تبدیلی کا اعلان کر دیا۔قومی ٹیم کے روایتی سرخ رنگ کو تبدیل کر کے سبز رنگ اختیار کیا گیا ہے جو تجدید اور ترقی کی علامت ہے۔
فیصلہ شام میں حالیہ بڑی سیاسی پیش رفت کے بعد کیا گیا جب باغیوں نے دارالحکومت دمشق پر بغیر کسی مزاحمت کے قبضہ کر لیا اور صدر بشار الاسد کو 13 سالہ خانہ جنگی کے اختتام پر روس فرار ہونا پڑا۔ان واقعات نے شام میں نئی سیاسی قیادت اور قومی تشخص کی تشکیل کی راہ ہموار کی ہے۔
شامی فٹ بال فیڈریشن نے فیس بک پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی نئی سبز کٹ میں ملبوس تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس تبدیلی کو “تاریخی” قرار دیا۔فیڈریشن نے بیان میں کہا کہ یہ شام کے کھیلوں میں پہلی بڑی تبدیلی ہے جو اقربا پروری، جانبداری اور بدعنوانی سے پاک ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image