پاکستان

سی سی پی او لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی سیکیورٹی کم کردی

سی سی پی او لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی سیکیورٹی کم کردی

سی سی پی او لاہور بلال صدیقی کمیانہ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی کم کرتے ہوئے پولیس کی ایک گاڑی اور ا ہلکاروں کو واپس بلوالیا۔ہمارے نمائندے کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو سابق وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حاصل سکیورٹی سی سی پی او لا ہور کی ہدایت پر واپس لے لی گئی،قانون کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ کو جو سکیورٹی قانون کے مطابق دی گئی ہے وہ بھی واپس لے لی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کو پولیس کو دو گاڑیاں رکھنے کی اجازت ہے۔مگر سی سی پی او لاہور نے ایک گاڑی واپس منگوالی ہے۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او لاہور کے اقدام کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ بلال صدیق کمیانہ قانون سے تجاوز کر کے انتقامی کارروائیوں کا حصہ بن رہے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image