پاکستان

سینیٹر مصظفیٰ نواز کھوکھر کا سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ

پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ  دے دیا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ نے مصطفیٰ نواز کھوکھر کی سینیٹ سے نشست خالی قرار دیدی ۔ پی پی پی رہنما نے استعفیٰ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی کے سینئر لیڈر سے ملاقات ہوئی تھی ، پارٹی قیادت میرے سیاسی عہدوں سے خوش نہیں اور سینیٹ سے

میرا استعفیٰ مانگا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے بخوشی استعفیٰ دینے پر رضامندی ظاہر کر دی اور کل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ذاتی طور پر استعفیٰ پیش کروں گا ۔ آج انہوں نے چیئرمین سینیٹ کو باقاعدہ اپنا استعفی پیش کیا ہے جس کی تصویر انہوں نے ٹوئٹر بھی شیئر کی ہے ۔

استعفے کے متن میں کہا گیا ہےکہ میں سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی ہدایت پر اپنا استعفیٰ پیش کررہا ہوں۔

مصطفیٰ نوازکھوکھر 2018 میں پیپلزپارٹی کی نشست پر سندھ سےسینیٹرمنتخب ہوئے تھے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image