انٹرٹینمنٹ

سجل علی کے ہاتھ سے تھپڑ نہ کھائیے گا کیونکہ ان کا ہاتھ بہت بھاری ہے، سید جبران

اداکار سید جبران نے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ کبھی اداکارہ سجل علی کے ہاتھ سے تھپڑ نہ کھائیے گا کیونکہ ان کا ہاتھ بہت بھاری ہے۔

اداکار نے ویب شو میں ایک ڈرامے کا مزیدار قصہ سنایا کہ جس میں مرکزی اداکارہ کے طور ان کے مدمقابل سجل علی نے ایک منظر میں انھیں تھپڑ مارنا تھا۔

سید جبران نے بتایا کہ جیسے ہی ہدایتکار یاسر نواز نے منظر کے لیے تیار ہونے کا کہا، اور صورتحال کے مطابق میں پیچھے کو مڑا تو سجل علی نے زور دار تھپڑ مار دیا، تھپڑ کا پڑنا تھا کہ میں ہل کر رہ گیا، یاسر نواز نے زور کا قہقہہ لگایا اور پھر مجھے بلا کر عکسبندی دکھائی کہ یہ منظر پردہ سکرین پر کیسے لگ سکتا ہے کہ ایک چھوٹی سی لڑکی سے تھپڑ کھا کر تم اپنی جگہ پر قائم نہیں رہ سکے۔

اداکار نے پورا منظر دیکھنے کے بعد جوابا کہا کہ یاسر بھائی ٹھیک ہے وہ چھوٹی سی ہے اور میں بلند قامت ہوں، لیکن اس کا ہاتھ بہت زور سے لگا ہے۔ اس پر یاسر نواز پھر ہنسے اور کہا کہ اب تو پتا چل گیا ہے نا کہ اس کا ہاتھ بھاری ہے، اگلی بار ذہنی طور پر تیار رہنا۔

قصہ مکمل کرتے ہی سید جبران نے ناظرین کو مخاطب کیا کہ سجل کا تھپڑ کھانے کی غلطی نہ کیجیے گا، وہ دیکھنے میں چھوٹی لگتی ہیں، مگر ان کا ہاتھ بہت بھاری ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image