اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈز پروگرام کی دوبارہ بحالی کے فیصلے میں تاخیر کی وجہ سے پاکستان کو رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ کے دوران صرف5ارب60کروڑ ڈالر بیرونی قرض کی صورت میں مل سکتا ہے۔یہ بات وزارت معاشی کے جمع کردہ اعدادوشمار میں کہی گئی ہے جس کے مطابق جولائی تادسمبر کے دوران پاکستان کو صرف5ارب60کروڑ ڈالر قرض مل سکا اور یہ مالیت پاکستان کے مجموعی سالانہ بجٹ کا محض ایک چوتھائی ہے جس کی وجہ سے بیرونی قرضوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا رنا پڑا اور زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہوئے۔اعداد وشمار کے مطابق دسمبر کے دوران پاکستان کو صرف53کروڑ20لاکھ ڈالر قرض مل سکا جو بڑی ادائیگیوں کے لئے ناکافی تھا۔
معیشت و تجارت
رواں مالی سال پاکستان صرف5ارب60کروڑ ڈالر قرض حاصل کرسکا
- by Rozenews
- جنوری 28, 2023
- 0 Comments
- 590 Views
- 1 سال ago
Leave feedback about this