ادارتی پسند

رحیم یار خان: موٹروے پر کار کا ٹائر پھٹنے سے ٹرالر کے ساتھ تصادم، 3 جاں بحق، 5 زخمی

رحیم یار خان کے قریب موٹروے پر کار ٹرالر سے ٹکرا گئی، خاتون اور بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے، حادثہ کار کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔

رحیم یار خان کے پاس موٹروے پر تیز رفتار کار اور ٹرالر کے درمیان تصادم میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ موٹرے ایم-5 پر ظاہر پیر انٹرچینج کے نزدیک پیش آیا، عینی شاہدین کے مطابق ٹکر اتنی شدید تھی کہ خاتون اور بچے سمیت 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ذرائع کے مطابق بدقسمت کار کراچی سے ملتان جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث ٹائر پھٹنے کے نتیجے میں وہ بے قابو ہو کر ٹرالر سے جا ٹکرائی، کار میں 4 بچوں اور 2 خواتین سمیت 8 افراد سوار تھے، جن میں سے 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور 5 افراد شدید زخمی ہوئے۔

ریسیکیو اہلکاروں نے درد ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image