دہشتگردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال پاکستان Roze News
پاکستان

دہشتگردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال

مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

پشاور:دہشت گردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال ہوگئی۔جعفر ایکسپریس ٹرین کو وفاقی وزیر امیر مقام اور ریلوے حکام کی موجودگی میں پشاور کینٹ ریلوے سٹیشن سے روانہ کیا گیا۔
جعفر ایکسپریس پشاور سے روانہ ہو کر پنجاب، سندھ اور پھر بلوچستان سے ہوتی ہوئی 34 گھنٹے کے سفر کے بعد کل شام کوئٹہ پہنچے گی، جعفر ایکسپریس میں سفر کیلئے 280 مسافروں نے ریزرویشن حاصل کی ہے، پشاور سے 28 مسافر روانہ ہوئے۔ٹرین پشاور سے پنجاب اور پھر سندھ کے بعد بلوچستان میں داخل ہوگی، جعفر ایکسپریس واحد ریل گاڑی ہے جو چاروں صوبوں سے گزرتی ہے۔

Exit mobile version