پاکستان

خدارا پاکستان کے ساتھ کھلواڑ بند کیاجائے،سینئر رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی

اے پی سی میں شرکت سے انکار،پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی دعوت ٹھکرا دی،شا ہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر ر ہنما شاہ محمود قریشی نے فواد چوہدری کی گرفتاری پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا پاکستان کے ساتھ کھلواڑ بند کیاجائے،ورنہ حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فواد چوہدری کی علی الصبح بغیر وارنٹ گرفتاری اس ملک کی جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر ایک زور دار طمانچہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا قصور ہے فواد کا؟کس جرم کے تحت اٹھایا گیا؟واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو لاہور سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے،انہیں اسلام آباد لے جایا جائے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image