پاکستان

حلقہ این اے193ضمنی انتخاب کیلئے عمران خان نے کاعذات نامزدگی حاصل کرلیے

حکومت کی پی ٹی آئی کو ’مائنس عمران خان‘ پر مذاکرات کی پیش کش

راجن پور:پنجاب کے ضلع راجن پور سے قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشست این اے193پر ضمنی الیکشن کیلئے عمران خان نے کاغذات نامزدگی وصول کرلئے۔ہمارے نمائندے کے مطابق راجن پور کے حلقہ جام پور این اے193کی نشست پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے26فروری2023کو ضمنی الیکشن کا اعلان کیا ہے۔پی ٹی آئی نے اس حلقے سے انتخاب لڑنے کا ا علان کیا ہے حلقہ این اے193سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انتخاب لڑیں گے جس کے لئے الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی وصول کر لئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کے چیئرمین قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی متعدد نشستوں پر ا لیکشن لڑ چکے ہیں جبکہ ا یک روز قبل پی ٹی آئی نے سپیکر کی جانب سے 34اراکین کے استعفے منظور ہونے کے بعد اعلان کیا کہ مذکورہ حلقوں میں عمران خان الیکشن لڑیں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image