جے یو آئی کی مدارس بل منظور نہ ہونے پر اسلام آباد مارچ کی دھمکی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

جے یو آئی کی مدارس بل منظور نہ ہونے پر اسلام آباد مارچ کی دھمکی

جے یو آئی کی مدارس بل منظور نہ ہونے پر اسلام آباد مارچ کی دھمکی

جے یو آئی کی مدارس بل منظور نہ ہونے پر اسلام آباد مارچ کی دھمکی

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے دینی مدارس بل کی منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو دی گئی 8 دسمبر کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد اگلے لائحہ عمل سے خبردار کردیا۔جے یو آئی کے جنرل سیکرٹری مولانا عبد الغفور حیدری نے خبردار کیا ہے کہ 8 دسمبر تک دینی مدارس سے متعلق بل منظور نہ کیا گیا تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔
عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اس بات کا ادراک ہے کہ ملک اس وقت ایسی کسی چیز کا متحمل نہیں ہوسکتا لیکن ہم مذہبی لوگ ہیں نہیں چاہتے کہ اسلام آباد کی طرف مارچ کیا جائے۔یہ جمعیت اسلام اور وفاق المدارس کا نہیں بلکہ کے تمام تنظیماتِ مدارس کا ہے۔
دینی مدارس سے متعلق بل اسمبلی سے منظوری کے بعد صدر آصف زرداری کے پاس توثیق کے لیے پہنچا تھا تاہم انھوں نے بل واپس بھیج دیا تھا۔

Exit mobile version