پاکستان

ججز کی تعیناتی کا مسئلہ طول پکڑ گیا ، مزید دو ججز نے خط لکھ دیا

سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کیلئے دو ججز نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔
جوڈیشل کمیشن کے دونوں ممبران نے خط میں فوری تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ ججز کی خالی آسامی پر تعیناتی 30 دن میں کی جائے، سپریم کورٹ میں ججز کی آسامیاں فروری سے خالی ہونا شروع ہوئی ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے بھی جوڈیشل کمیشن اجلاس بلانے کیلئے 28 ستمبر کو مراسلہ تحریر کیا تھا، ججز تعیناتی میں تاخیر سے عدلیہ میں سیاست اور من پسند تقرریوں کا تاثر پھیل رہا اور تقرریوں میں غیر ضروری تاخیر سے تعیناتی کے عمل کی شفافیت پر بھی سوال اٹھتے ہیں۔
ججز کے خط کے متن کے مطابق جوڈیشل کمیشن آئینی ادارہ ہے جس کا سیکرٹری کسی پروفیشنل کو ہونا چاہیے، ملاقاتوں میں ججز تعیناتی کے حوالے سے متعدد تجاویز بھی پیش کی تھیں لہٰذا توقع ہے چیف جسٹس جلد جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلائیں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image