اسلام آباد: جاری سردی ایک بارپھر لوٹ آئی ہے موسم بہار میں بارش کی انٹری نے جل تھل ایک کردیا، جس سے پنجاب میں موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔لاہور،بہاؤلنگر،بھکر اور راجن پور سمیت کئی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی تلہ گنگ اور بھکر میں ژالہ باری سے گندم، چنے سبزیوں سمیت کئی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے،تلہ گنگ میں شدید ژالہ باری سے متعدد کچے گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
جاتی سردی پھر لوٹ آئی، پنجاب میں بارش سے موسم خوشگوار

جاتی سردی پھر لوٹ آئی، پنجاب میں بارش سے موسم خوشگوار