کھیل

ثانیہ مرزا نے جذباتی پیغام میں ٹینس کو خیر باد کہہ دیا

ثانیہ مرزا نے جذباتی پیغام میں ٹینس کو خیر باد کہہ دیا

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد جذباتی انداز میں ٹینس کو خیر باد کہتے ہوئے اپنے20سالہ کیریئر کی روداد اپنے پرستاروں کے ساتھ شیئر کردی۔سوشل میڈیا پرمتحرک رہنے والی ٹینس سٹار نے آئندہ ماہ فروری میں ریٹائرمنٹ کااعلان کیا ہے۔انہوں ن بتایا کہ 30سال قبل صرف 6برس کی عم میں ان کی والدہ انہیں نظام کلب ٹینس کورٹ تربیت حاصل کرنے کے لئے لیکرگئی تھی لیکن کوچ نے یہ کہہ کر انکار کردیا تھا کہ ابھی وہ ٹینس سیکھنے کے لئے بہت چھوٹی ہیں،جس پر انہوں نے کوچ سے کیسے لڑائی کی اور پھر کس طرح انہیں ٹینس سیکھانے کے لئے آمادہ کیا اور پریکٹس کا آغاز کیا۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے اپنا آخری میچ ومبلڈن میں جولائی 2022میں کھیلا تھا۔اس وقت انہوں نے ٹویٹر کے ذریعے ومبلڈن کو جذباتی الوداع کہہ دیا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image