انٹرٹینمنٹ

تونیشا شرما کو محبت میں دھوکہ ملا،اس لئے انتہائی قدم اٹھایا،کنگنا رناوت

tonisha sharma

ممبئی:بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے سیٹ پر خود کشی کر کے جان گنوا بیٹھنے والی اداکارہ تونیشا شرما کی موت کو قتل قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق متنازع بیانات کیلئے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت نے تونیشا شرما کی موت کو قتل قرار دیتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کی ہے کہ اداکارہ کی موت کی تحقیقات کروائیں۔کنگنا رناوت نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے طویل نوٹ لکھا،خواتین ہر چیز کا مقابلہ کرسکتی ہیں چاہے وہ محبت کا نقصان ہو،شادی ہو یا رشتہ ہو مگر اس سے نہیں نمٹ سکتی کہ اس کی محبت اور کمزوری کا فائدہ اٹھایا گیا ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ تونیشا کو محبت میں دھوکہ ملا وہ ایسی حالت میں تھی جس میں وہ خود بھی بھروسہ نہیں کرسکتی تھی ایسی حالت میں زندہ یا مردہ ہونے کا فرق محسوس نہیں ہوتا اور وہ اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیتی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image