تازہ ترین

توشہ خانہ ریفرنس:عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

مجھے جھوٹے مقدمات میں عدالت بلاکر قتل کرانے کی سازش ہورہی ہے، عمران خان

اسلام آباد:توشہ خانہ ریفرنس میں اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے انہیں 9جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ہمارے نمائندے کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کی درخوراست میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروارئی کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی گئی۔اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا اور انہیں نو جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کے لئے درخواست دائر کررکھی ہے توشہ خانہ ریفرنس فیصلے میں الیکشن کمیشن نے فوجداری کارروائی کا معاملہ سیشن کورٹ کو بھیجا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image