تازہ ترین

تمام ڈی آر او آفس پرنتائج ملنے تک احتجاج کرینگے،علی زیدی

میئر کراچی:زرداری مافیا سے بات نہیں ہوگی،جماعت اسلامی سے رابطہ ہے،علی زیدی

تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کا کہنا ہے کہ صبح تمام ڈی آر او آفس پر احتجاج کریں گے،نتائج ملنے تک احتجاج کیا جائے گا۔کراچی میں دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ نتائج تبدیل کیے جارہے ہیں ہمارے پاس فارم11اور12ہیں۔علی زیدی کا کہنا تھا کہ جو دجو لوگ کیماڑی ڈی آر او آفس میں موجود تھے انہوں نے دیکھا کہ ہم پر تشدد ہوا،زرداری مافیا کے غنڈوں نے ڈنڈے مارے۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ تین چار ماہ میں الیکشن ہوئے ہیں پھر ہماری حکومت ہوگی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image