دنیا

بیجنگ کی طرح ترکیہ کی کمپنیوں نے شکایات کی ہیں،شہباز شریف

shahbaz-sharif

انقرہ:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیجنگ کی طرح ترکیہ کمپنیوں کو بھی پاکستان میں کچھ مشکلات کا سامنا رہا ہے جنہیں دور کرینگے اور تجارتی حجم کو5ارب ڈالر سے آگے لے جائیں گے۔تجارتی حجم میں اضافے کے لئے ترکیہ کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے۔3برس میں ترکیہ کے ساتھ تجارتی حجم کو پانچ بلین ڈالرز تک بڑھائیں گے۔ترکیہ پاکستان بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان،امریکا،سعودی عرب،متحدہ عرب امارات سمیت تمام ممالک کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے،چین،ترکیہ،امریکا اور دیگر ممالک سے توانائی کے شعبے میں تعاون جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں ترقی کے لئے پاکستان اور ترکیہ کو مزید آگے بڑھنے کی ضرورت ہے سیلاب کے دوران مشکل میں پاکستان کا ساتھ دینے پر ترکیہ کے مشکور ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز صدر طیب اردوان نے کاروبار کے قوانین کو آسان بنانے کی یقین دہانی کرائی،پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات میں نقص کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image