دنیا

بھارت اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنائے اور نفرت انگیز تقاریر کی مذمت کرے، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ بھارت اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنائے اور نفرت انگیز تقاریر کی مذمت کرے۔

بھارت کا دورہ کرنے والے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تقریب کے دوران بھارت پر کھل کر تنقید کی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ بھارت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرے اور نفرت پر مبنی تقاریر کی مذمت کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزادی اظہار، انسانی حقوق اور صحافت کی آزادی کو یقینی بنانا بھارت کی ذمہ داری ہے، عالمی برادری میں بھارت کی بات اس وقت سنی جائے گی جب وہ انسانی حقوق کا احترام کرے گا اور تمام افراد کے ذاتی اورانسانی حقوق خصوصا اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے گا۔

انتونیو گوتریس کا یہ بھی کہنا تھا کہ انسانی حقوق ہر ایک کو پیدائشی طور پر تفویض ہوتے ہیں، مگر ان کی فراہمی اور تحفظ کے لیے اقدامات اٹھانا پڑتے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image