بھارتی حملوں میں 31 معصوم شہری شہید، 57 زخمی ہو ئے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

بھارتی حملوں میں 31 معصوم شہری شہید، 57 زخمی ہو ئے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا: پاک فوج

کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا: پاک فوج

اسلام آباد میں پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا ہے کہ بھارتی حملوں میں اس وقت تک 31 معصوم شہری شہید اور 57 زخمی ہو چکے ہیں۔
اسلام آباد میں پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارا دشمن اتنا بزدل ہے کہ رات کو چھپ کر معصوم شہریوں اور آبادیوں کو نشانہ بناتا ہے، دشمن اتنا بزدل ہے کہ مدِمقابل فوج سے لڑنے کے بجائے شہریوں کو نشانہ بناتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آپ بھارت سے ایسی توقع کر سکتے ہیں کہ کس طرح بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے، جب ہم نے دہشت گردوں کے لیے زمین تنگ کرنا شروع کی تو بھارت اپنی فوج کے ذریعے دہشت گردی پر اتر آیا۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ معصوم شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنانا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟ یہ بات ثابت ہو چکی کہ دہشت گردی میں بھارت کس طرح ملوث ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ جب یہ حملہ ہوا تو پاکستان کی افواج نے اپنے دفاع میں صرف ملٹری ٹارگٹس کو چنا، ہم نے بزدل دشمن کی طرح شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا، 3 رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی طیارے تباہ کیے گئے۔

Exit mobile version