ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری اور مختلف علاقوں میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔لوئر دیر، غذر اور جنوبی وزیرستان کے بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی جب کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔چمن، کوزک ٹاپ، شیلا باغ، قلعہ عبداللہ سمیت کئی علاقوں میں موسلادھار بارش اور تیز ہوائیں چلیں۔خیبرپختونخوا اور کشمیر کے بعض اضلاع میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض میدانی علاقے ہلکی دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔
بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش ، سردی میں اضافہ

بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش ، سردی میں اضافہ