پاکستان تازہ ترین

الیکشن کمیشن کا 36 صفحات پر مشتمل توشہ خانہ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ، توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ 36 صفحات پر مشتمل ہے۔

36 صفحات پر مبنی تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان کو نااہل قرار دیا جاتا ہے، جس کے بعد اب عمران خان کی قومی اسمبلی کی سیٹ خالی قرار دی جاتی ہے۔

فیصلے کے مطابق عمران خان کو جھوٹا بیان حلقی جمع کرانے پر نااہل قرار دیا گیا، جھوٹا بیان حلقی جمع کرانے پر عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی ہو گی۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو آرٹیکل 63 ون پی کے تحت نااہل کیا گیا، 63 ون پی کی بنا پر نااہلی موجودہ رکنیت کے لیے ہے، آگے مزید لکھا ہے کہ عمران خان کے مطابق تحائف 2 کروڑ 15 لاکھ 64 ہزار میں خریدے گئے، جبکہ کابینہ ڈویژن کے مطابق تحائف کی مالیت 10 کروڑ 79 لاکھ 43 ہزار تھی۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق عمران خان کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات اسٹیٹ بینک سے منگوائی گئی، جس کے مطابق 19-2018 کے اختتام پرعمران خان کے اکاؤنٹ میں 5 کروڑ 16 لاکھ روپے تھے، یعنی عمران خان کے اکاؤنٹ میں موجود رقم تحائف کی مالیت کی نصف تھی، عمران خان گوشواروں میں نقدی اور بینک تفصیل بتانے کے پابند تھے جو نہیں بتائی گئی۔

الیکشن کمیشن فیصلے میں قرار دیا گیا کہ عمران خان کے گوشوارے بینک ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتے، انھوں نے وضاحت نہیں دی کہ گوشواروں میں غلطی غیر ارادی تھی۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان نے تسلیم کیا 2019-20 میں تحائف ظاہر کیے اور نہ ہی ان کی فروخت سے حاصل کردہ رقم، ان کے بقول تمام تفصیلات ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کردہ ہیں، الیکشن کمیشن اور ایف بی آر الگ الگ ادارے ہیں۔

واضح رہے کہ تحریری فیصلے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سمیت الیکشن کمیشن کے تمام ممبران کے دستخط ہیں اور یہ متفقہ فیصلہ ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image