پاکستان تازہ ترین

الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی سراپا احتجاج، مظاہرے، سڑکیں بند، مظاہرین کی نعرے بازی

الیکشن کمیشن کے عمران خان نااہلی فیصلے کے خلاف تحریک انصاف سراپا احتجاج ہے، مختلف شہروں میں مظاہرے جاری ہیں، جس کے باعث کئی سڑکیں بند ہیں، مظاہرین احتجاج کے دوران شدید نعرے بازی کر رہے ہیں۔

عمران خان نااہلی فیصلے کے بعد مختلف شہروں میں موٹروے اور اہم سڑکوں کی بندش سے غیر یقینی صورتحال نے جنم لیا ہے، جبکہ حکومت کی طرف سے پورے ملک میں پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی پشاور کی قیادت نے نے پشاور موٹروے انٹر چینج ایم ون بند کر دیا، کارکنوں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال جانے والا راستہ بھی بند کر دیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کے حامیوں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے میٹرو بس سروس بند کر دی اور الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی کی۔

دوسری طرف جڑواں شہروں راولپنڈی و اسلام آباد میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں نے فیض آباد پہنچ کر مری روڈ اور زیرو پوائنٹ تک اسلام آباد ایکسپریس وے بلاک کر دی، انصافی مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کیں، جس کے بعد مری روڈ پر کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہونے لگیں، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

اُدھر ملک میں رحیم یار خان، ساہیوال، گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد، کراچی سمیت دیگر شہروں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے داخلی راستوں پر گشت بڑھا دیا گیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image