اقوام متحدہ کا دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

اقوام متحدہ کا دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کا دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کا دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔جاری بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ خود کش حملے میں جانی نقصان پر دکھ ہوا، متاثرہ خاندان سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، اسلام آباد میں ہونے والی دہشتگردی کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کچہری کے باہر فتنہ الخوارج کی جانب سے کیے جانے والے خود کش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 36 زخمی ہوگئے تھے، امریکا اور چینی سفارتخانے نے بھی پاکستان میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی۔

 

Exit mobile version