پاکستان

اسلام آباد میں نویں محرم کے جلوس نکالنے کی تیاریاں مکمل شہر میں موبایل سروس بند پولیس چوکس

اسلام آباد۔۔۔۔۔ نواسہ رسول جگر گوشہ بتول حضرت امام حسین کی کربلا میں دی جانے والی عظیم قربانی کی یاد میں اسلام آباد کا مرکزی جلوس آج مرکزی امام بارگاہ اثنائے عشریہ جی سکس سے نکالا جائے گا جس میں ہزاروں مسلمان شریک ہوں گے اس حوالے سے اسلام آباد میں نویں محرم کے مرکزی جلوس کی مناسبت سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیںامام بارگاہ اثنا عشری جی سکس 2 کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اور رینجرز تعینات کی گئی ہے امام بارگاہ کے داخلی راستوں پر خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ایس ایس پی آپریشن کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران جلوس کے اختتام تک جلوس کے ہمراہ رہیں گے ہسپتالوں کا عملہ ڈیوٹی پر موجود ہے جبکہ ریسکیو سی ڈی اے ٹریفک پولیس کا سٹاف بھی موجود ہے جلوس کے راستہ میں جا بجا تھنڈے میٹھے پانی اور دودھ کی سبیلین لگائی گئی ہیں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے حکم پر شہر کے کچھ علاقوں میں موبائل سروس معطل ہے

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image